18 ستمبر، 2026، 10:57 AM

امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو ایف 35 طیاروں سمیت وسیع فوجی سازوسامان اور متعلقہ خدمات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت 24.3 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المیادین نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو ایف 35 لائٹننگ 2 جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ اس مجوزہ معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 24.3 ارب ڈالر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق معاہدے میں 48 ایف 35 جنگی طیارے اور ان کے 49 انجن شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ مواصلاتی آلات، اضافی پرزے اور دیگر معاون سامان و خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

سعودی عرب کو ان جدید جنگی طیاروں اور فوجی سازوسامان کی ممکنہ فروخت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی ذرائع نے عبرانی چینل 12 کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب یمنی حوثیوں کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی کمزوری پر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔

فرانس نے بھی سعودی عرب کے خلاف یمنی فورسز کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ان حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

News ID 1941455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha